مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے راڈار مانیٹرنگ اور زمین کی بدلتی جغرافیائی و موسمی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی خلائی تحقیقاتی ادارے " اسپرو" نے آندھرا پردیش کے خلائی بیس سے ایک سٹیلائٹ RISAT 2B کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل راکٹ کے ذریعے خلاء میں فائر کیا۔
بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیلائٹ RISAT 2B راڈار ویڈیو خصوصیات کے حامل ایک ورلڈ مانیٹر سیٹلائٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سٹیلائٹ کو زراعت، جنگلات اور قدرتی آفات جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
سٹیلائٹ RISAT 2B اپنی جدید خصوصیات کے باعث گہرے بادلوں کے درمیان سے بھی زمین کی سطح پر نظر رکھ سکتا ہے اور دن و رات کے اوقات میں بھی صاف تصاویر بھیجنے کی اہلیت رکھتا ہے اور یہ رواں برس خلاء میں بھیجے جانے والا بھارت کا تیسرا سٹیلائٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ